کراچی، لانڈھی لالہ آباد میں مسجد کی سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاں بحق

متوفی کی شناخت 30 سالہ عمر کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر August 13, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے لانڈھی لالہ آباد 2 نمبر کے قریب سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ عمر کے نام سے کی گئی۔

جبکہ واقعہ مسجد میں صفائی کے دوران سیڑھیوں سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔