بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے گائے کی ہلاکت پر مشتعل دیہاتیوں نے انوکھا ردعمل دیتے ہوئے ٹرانسفارمر کو ہی ذمہ دار ٹھہرا کر اس پر حملہ کر دیا۔
یہ واقعہ بھارت کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ٹرانسفارمر کے قریب کھڑی گائے کو بجلی کا کرنٹ لگا جس کے باعث وہ فوری مر گئی۔
اس واقعے کے بعد مقامی افراد شدید غصے میں آگئے اور جس ٹرانسفارمر کو گائے کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھ رہے تھے، اسی کو ڈنڈوں اور دیگر اشیا سے مارنا شروع کر دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واقعے نے دیہی علاقوں میں بجلی کے غیر محفوظ نظام اور ناقص انفرااسٹرکچر سے پیدا ہونے والے خطرات کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔