پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کیلئے حکومت کو بھی بلیک میل کرنے میں کامیاب

پیٹرولیم ڈیلرز کے ایک گروپ کی ہڑتال کی دھمکی پر حکومت نے ای سی سی اجلاس طلب کرلیا


ویب ڈیسک August 14, 2026

پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کے لیے حکومت کو بھی بلیک میل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے ایک گروپ کی ہڑتال کی دھمکی پر حکومت نے ای سی سی اجلاس طلب کرلیا۔

ای سی سی اجلاس آج شام  6 بجے ہوگا جب کہ  پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن نظرثانی کا معاملہ ای سی سی اجلاس میں غور کرے گی، اجلاس میں پیٹرولیم ڈیلرز مارجن سے متعلق اہم فیصلہ متوقع  ہے۔

 پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تجویز ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر غور ہوگا،  او ایم سیز کا مارجن ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ لنک ہے۔