راولپنڈی میں ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر قتل کردیا گیا، چھوٹی بہن زخمی

بیٹی4 سال سے ٹک ٹاکر تھی جس کا کوثر اور جاوید عرف شاہین سے لین دین کا تنازع تھا، والد، ایف آئی آر درج


ویب ڈیسک August 15, 2026

راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کردیا گیا، مقتولہ شمسو بی بی عرف عائشہ کو گردن میں گولی لگی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ مقتولہ کے ٹک ٹاک پر 1.3 ملین فالورز ہیں، ٹیکسلا پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ٹک ٹاکر کی چھوٹی بہن 15 سالہ اسمیہ زخمی ہوئی ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بیٹی شمسو کو ٹیلی فون کرکے کاشف کاشی نے بلایا،جو بہن اور بھائی کو لے کر گاڑی پر گھر سے گئی، نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیٹی پر فائرنگ کی جسے گولیاں لگیں۔

ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کے بعد گاڑی ڈمپر سے ٹکرا گئی، دوسری بیٹی بھی زخمی ہو گئی، بیٹی4 سال سے ٹک ٹاکر تھی جسکا کوثر اور جاوید عرف شاہین سے لین دین کا تنازع تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مقتولہ نے متعدد بار ملزمان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں بارے آگاہ کیا تھا، ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کےلئے خود یا نامعلوم ساتھیوں سے بیٹی کا قتل کروایا۔