لبنان میں اسرائیل کی ایک گھر پر بمباری؛ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

گھر کے ملبے سے تین افراد کو زندہ نکالا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک August 15, 2026
اسرائیل کا ایران میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر حملہ؛ 51 ہلاکتیں

جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فضائی حملے کے دوران  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ جنوبی لبنان کے علاقے انصار کے قریب کیا گیا، جہاں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق بمباری کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور 3 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

حملے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.