ٹریوس ہیڈ کا آؤٹ ہونے کے بعد بیلز دوبارہ رکھنے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

ٹریوس ہیڈ کو بنگلادیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے 17 رنز پر کلین بولڈ کیا


ویب ڈیسک August 15, 2026

ڈارون ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پہلے ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ کو بنگلادیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے 17 رنز پر کلین بولڈ کیا۔ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جانے سے قبل ٹریوس ہیڈ نے خود وکٹ پر بیلز دوبارہ رکھ دیں جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

دوسری جانب میچ میں بنگلادیش کی پوزیشن مضبوط ہے۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوا جبکہ بنگلادیش نے تنزید حسن کی شاندار سنچری کی بدولت 426 رنز بنائے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے ہیں اور اسے بنگلادیش کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 67 رنز درکار ہیں۔