کراچی: ڈیفنس میں نجی کمپنی کی لائن لیک ہونے سے آئل بہہ کر سڑک پر پھیل گیا

زیر زمین آئل لائن 50 سال پرانی بتائی جاتی ہے


اسٹاف رپورٹر August 16, 2026

ڈیفنس میں زیرزمین نیشنل ریفائنری کورنگی سے کیماڑی جانے والی فرنس آئل کی پائپ لائن سے رساؤکے باعث فرنس آئل بہہ کرسڑک پر آنے والا 58 بیرل فرنس آئل سڑک سے اٹھا کرڈرموں میں بھرلیا گیا اورسڑک کو کلیئر کردیا گیا ، پائپ لائن سے لیکج بند کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ہفتے کی شب ڈیفنس فیز 6 خیابان سحر اسٹریٹ نمبر 13 اور14 کے درمیان زیر زمین نیشنل ریفائنری کورنگی سے کیماڑی جانے والی فرنس آئل کی پائپ لائن سے رساؤکے باعث فرنس آئل بہہ کرسڑک پرآگیا تھا جس کے باعث سڑک تلاب کا منظر پیش کر رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے کی سیکیورٹی اینڈ ویجلینس ٹیم،سی بی سی ، نیشنل ریفائنری کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی سڑک کو فوری ٹریفک کے لیے بند کرنے کے بعد متاثرہ علاقے کے مکینوں کو احتیابی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی اور ساتھ ہی سڑک پر بہہ کر آنے والے فرنس آئل کو ہٹانےاورپائپ لائن سےرساؤبند کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

ڈی ایچ اے کی سیکیورٹی اینڈ ویجلینس ڈپٹی ڈائریکٹرساجد محمود آعوان نے ایکپسریس کو بتایا کہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اینڈ ویجلینس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لینے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو اطلاع کر دی گئی اوررات بھرآپریشن جاری رہا اورصبح ساڑھے رات بجے تک متعلقہ ادارے میں 58 بیرل فرنس آئل سڑک سے اٹھا کرڈرموں میں بھرلیا تھا اورسڑک کوکلیئرکردیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ چھ انچ کی پائپ لائن کورنگی سے کیماڑی جا رہی ہےجس مقام پر زمین میں سراغ ہوا اس کے ایک فٹ دور پائپ لائن سے لیکج ہوئی اورفرنس آئل  بہہ کر سڑک پر آگیا تھا۔

انھوں نے بتایاکہ کھدائی کی اجازت ملنے کے بعد متعلقہ ادارے کی جانب کام شروع کردیا گیا ہے پہلے مینولی کام کا جا رہا ہے اور عملہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں سے لائپ لائن سے لیکج ہو رہی ہے  انھون نے بتایا کہ مزید کام مشینری کے ذریعے کیا جائے گا  ڈی ایچ اے کی سیکیورٹی اینڈ ویجلینس کی بروقت ایکشن کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ سڑک پر بہہ کرسیوریج کی لائنوں میں جانے والے فرنس آئل کو سی بی سی کا عملہ کلیئرکریگا انھوں نے بتایا پائپ لائن سے ہونے والی لیکج کو بند کرنے کے لیے مزید پانچ سے چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں یا پھراس سے زیادہ کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔