محمد سلیمان بھبرو کی شاندار سنچری، مین آف دی میچ قرار

محمد سلیمان نے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی


ویب ڈیسک August 16, 2026

سندھ کے علاقے عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر محمد سلیمان بھبرو نے شاندار سنچری اسکور کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کردیا اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

محمد سلیمان نے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا۔

محمد سلیمان کا تعلق سندھ کے علاقے عمرکوٹ سے ہے اور وہ حیدرآباد ریجن، پاکستان ٹیلی ویژن اور پاکستان شاہینز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔

ان کی شاندار اننگز نے یہ ثابت کیا کہ اگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو مناسب مواقع دیے جائیں تو وہ اپنی کارکردگی سے نہ صرف ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں بلکہ ملک کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں۔