گڈز ٹرانسپورٹرز سے حکومتی مذاکرات کامیاب، جلد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان متوقع

وفاقی وزیر مواصلات گورنر ہاؤس میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ہمراہ مذاکرات کے نتائج کا اعلان کریں گے


ویب ڈیسک August 16, 2026

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد جلد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات گورنر ہاؤس میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ہمراہ مذاکرات کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

فریقین نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر حکومتی یقین دہانیوں کو دستاویزی شکل دینے پر اتفاق کرلیا۔

ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان ماڑی پور ٹرک اڈے پر قائم مرکزی احتجاجی کیمپ سے کیا جائے گا۔

اس سے قبل صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ آج دن 3 بجے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے نمائندوں سے گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 9 دن سے جاری پرامن ہڑتال ختم کرنے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔