انگلینڈ کیخلاف سیریز: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ لیڈز پہنچ گیا

پاکستان ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی


ویب ڈیسک August 16, 2026

پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے لیڈز پہنچ گیا۔

پاکستانی ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوا تھا۔