گال ٹیسٹ: امپائر راڈ ٹکر کی طبیعت ناساز، تیسرے روز فرائض کی ادائیگی کیلیے نہیں آسکے

راڈ ٹکر دوسرے روز چائے کے وقفے کے دوران علیل ہوگئے تھے تاہم ان کی صحت سے متعلق مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں


اسپورٹس ڈیسک August 17, 2026

سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی امپائر راڈ ٹکر طبیعت ناساز ہونے کے باعث میدان میں فرائض انجام نہ دے سکے۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں راڈ ٹکر کی جگہ ریزرو امپائر رویندرا وملسیری نے دوسرے دن آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

تاہم تیسرے روز رویندرا وملسیری کی جگہ تھرڈ امپائر احسن رضا میدان میں امپائرنگ کے فرائض ادا کر رہے ہیں جگہ رویندرا وملسیری تھرڈ امپائر کے طور پر موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راڈ ٹکر دوسرے روز چائے کے وقفے کے دوران علیل ہوگئے تھے اور رات بھر صحت یاب نہ ہونے کے باعث تیسرے دن دوبارہ میدان میں نہیں آسکے۔

تاہم ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی آئی سی سی یا کسی متعلقہ ادارے کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ راڈ ٹکر میچ کے باقی دنوں میں امپائرنگ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔