سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کا شکار ہوگئے

لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں انجیو پلاسٹی تجویز کردی


زبیر نذیر خان August 17, 2026

کراچی:

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کا شکار ہوگئے، لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج کرکٹ نقاد 55 سالہ باسط علی کے لیے ڈاکٹرز نے انجیو پلاسٹی تجویز کردی۔

کوچنگ کی ذمہ داری ادا کرنے والے باسط علی نے 1993ء سے 1996ء کے دوران 19 ٹیسٹ میچز کھیلے، رائٹ ہینڈ بیٹر باسط علی پاکستان کی جانب سے 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

دریں اثنا باسط علی نے اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔