عمران اشرف کی موت کی خبر نے مداحوں کو پریشان کر دیا، اداکار کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر یہ خبر ویڈیو کی صورت میں جاری کی گئی۔


ویب ڈیسک August 18, 2026

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی موت کی خبر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کیا تو اداکار نے خود وضاحت جاری کر دی۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک مبینہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران اشرف انتقال کر گئے، جس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے اس خبر کی تردید کی۔

اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ ’’الحمدللہ، میں بالکل ٹھیک ہوں اور میرے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر جعلی ہے‘‘۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

عمران اشرف سے متعلق جعلی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اے آئی کے ذریعے بنائے جانے والے گمراہ کن مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حساس نوعیت کی خبروں کو تصدیق کے بغیر شیئر نہ کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کا شمار پاکستان کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہیں بالخصوص ڈرامہ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بھولا کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی۔ وہ مقبول کامیڈی پروگرام ’مذاق رات‘ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔