نارووال: پیچھا کرتے لڑکوں سے بچنے کی کوشش میں لڑکی بس کے نیچے آکر جاں بحق

پولیس کے مطابق  دونوں لڑکے فرار ہو گئے جن کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے


ویب ڈیسک August 19, 2026

نارووال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ لڑکی گاڑی میں سوار تھی، محلے کے دو لڑکوں نے مبینہ طور پر پیچھا کیا اور لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی جس دوران وہ بس کے نیچے آگئی۔

پولیس کے مطابق  دونوں لڑکے فرار ہو گئے جن کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔