کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قائم حب پمپنگ اسٹیشن سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن سے لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ہاتھوں پیچھے کر کے رسی کی مدد سے پیروں کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد شہباز کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی مزید کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے تشدد اور دیگر وجوہات کو جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
پولیس نے بتایا کہ منگھوپیر تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات اور لواحقین کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔