نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور تکنیکی مہارتیں سکھانے کے لیے ایک نئے تربیتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت پورے پاکستان میں 50 ہزار اسکالرشپ کارڈز دیے جائیں گے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست 2026 ہے۔
ہنرمند پنجاب ایڈوانسڈ آئی ٹی اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام کے تحت 30 سے زائد شعبوں میں کورسز کروائے جائیں گے جن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، فری لانسنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ایپ ڈویلپمنٹ اور یوٹیوب مونیٹائزیشن شامل ہیں۔
اہلیت:
- پاکستانی شہری جن کی عمر 15 سے 50 سال کے درمیان ہو، درخواست دے سکتے ہیں۔
- امیدوار کے لیے کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔
- 50 ہزار اسکالرشپ کارڈز میں سے 25 ہزار پنجاب کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ باقی 25 ہزار آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تقسیم کیے جائیں گے۔
- امیدواروں کو پروگرام کی دیگر شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔
- حتمی جائزہ/ٹیسٹ میں کم از کم 85 فی صد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
نمبروں کے حساب سے مراعات
اعلان کردہ میرٹ کے مطابق:
- 85 فی صد: فیس کی واپسی (Fee Reimbursement) کے لیے اہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔
- 88-86 فی صد: سولر پینل
- 91-89 فی صد: کروم بک
- 94-92 فی صد: لیپ ٹاپ
- 95 فی صد یا اس سے زیادہ: الیکٹرک بائیک
دستیاب کورسز
اس پروگرام میں ٹیکنالوجی اور فنی مہارتوں کے لیے درج ذیل کورسز شامل ہیں:
- ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ
- شاپی فائی اور دراز پر آن لائن کاروبار
- ورڈ پریس ویب سائٹ ڈویلپمنٹ
- ری ایکٹ اور نوڈ جے ایس
- میرن (MERN) اسٹیک
- پی ایچ پی لیراویل
- پائتھن پروگرامنگ
- مشین لرننگ
- سرچ انجن آپٹیمائزیشن (سی ای او)
- گوگل اشتہارات (گوگل ایڈذ)
- آئی ای ایل ٹی ایس کی تیاری
- ٹیکسٹائل ڈیزائننگ
- ڈیجیٹل کڑھائی
- پینیٹریشن ٹیسٹنگ / سائبر سیکیورٹی ٹیسٹنگ