کراچی، گودام میں سوئے ہوئے نوجوان کو ٹرک نے کچل دیا

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے


اسٹاف رپورٹر August 20, 2026

کراچی:

شہر قائد میں ماڑی پور کے علاقے گلبائی کے قریب ایک گودام میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک کی زد میں آکر سوتا ہوا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد نوجوان کی لاش کو چھیپا رضاکاروں نے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کی گئی۔