کراچی، حیدری پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے


اسٹاف رپورٹر August 20, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں حیدری پولیس نے کوثر نیازی کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے ممکنہ جرائم اور سابقہ ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔