عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، اداکار کی بھابھی بھی بول پڑیں

عائزہ خان بھی اس سے قبل ایک فین پیج کو بتا چکی ہیں کہ ان کی دانش تیمور سے علیحدگی نہیں ہوئی


ویب ڈیسک August 20, 2026

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر اب دانش تیمور کی بھابھی سدرا زاہد کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر اس مقبول جوڑی کے ازدواجی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں تو اب دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور کی اہلیہ سدرا نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

سدرا نے سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ عائزہ اور دانش خوش ہیں اور ان کا رشتہ بالکل ٹھیک ہے، ان کی علیحدگی سے متعلق کی جانے والی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے عائزہ خان کی پریمیئر میں عدم شرکت پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب عائزہ دانش کے ڈرامے ’شیر‘ کے پریمیئر میں شریک ہوئی تھیں تو انہی لوگوں نے انہیں توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اب ان کے تقریب میں نہ آنے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان بھی اس سے قبل ایک فین پیج کو بتا چکی ہیں کہ ان کی دانش تیمور سے علیحدگی نہیں ہوئی۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔