کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں 137 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 495 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 71ہزار 936روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 11ہزار 746روپے بڑھ کر 4لاکھ 04ہزار 609روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 7ہزار 169روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی۔