انگلینڈ میں شاندار بیٹنگ، دنیش کارتک بھی عبداللہ شفیق کی تکنیک کے معترف

دنیش کارتک نے خاص طور پر عبداللہ کے سافٹ بیٹنگ انداز اور شاٹس پر مکمل کنٹرول کو سراہا


اسپورٹس ڈیسک August 20, 2026

سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق کی بیٹنگ تکنیک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین مثال قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران دنیش کارتک نے کہا کہ ایشیائی بیٹرز کے لیے انگلینڈ جیسے حالات میں تکنیک کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہاں گیند کے سوئنگ اور موومنٹ کی وجہ سے بیٹنگ کا سخت امتحان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق نے انگلش کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کے خلاف شاندار تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

دنیش کارتک نے خاص طور پر عبداللہ کے سافٹ بیٹنگ انداز اور شاٹس پر مکمل کنٹرول کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے خوبصورت کور ڈرائیوز کھیلیں جبکہ مڈ آن پر بھی انہوں نے عمدہ شاٹس لگائے۔

دنیش کارتک کے مطابق عبداللہ نے جلد بازی کے بجائے خراب گیند کا انتظار کیا اور موقع ملنے پر چند خوبصورت فلکس بھی کھیلے۔

ان کے خیال میں عبداللہ کی بہتر تکنیک انگلینڈ جیسے مشکل ماحول میں ان کے لیے ایک مضبوط ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔