پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے اور 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
لیڈز میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 91 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جارڈن کاکس نے 73، کپتان جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیمی اسمتھ 16 اور جوفرا آرچر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اسپنر علی عثمان نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس، محمد علی اور خرم شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا تھا۔ عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان آغا نے 21 رنز بنائے۔
شان مسعود اور سعود شکیل 5،5، محمد رضوان 12 رنز بناسکے، جبکہ اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 5،5 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا۔