کراچی میں پاکستان کی پہلی عالمی معیار کی مقامی بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری کا قیام

یہ منصوبہ بن قاسم انڈسٹریل پارک میں تقریباً 5 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے شروع کیا جائے گا


ویب ڈیسک August 21, 2026

کراچی:

وینگارڈ انٹرنیشنل کراچی میں عالمی معیار کی جدید بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم کرے گی۔

یہ منصوبہ بن قاسم انڈسٹریل پارک میں تقریباً 5 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے شروع کیا جائے گا، منصوبے کے تحت تیار کردہ بلٹ پروف شیشہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

جدید سہولت ٹیکنالوجی منتقلی، زرمبادلہ کی بچت اور تقریباً 400 ہنرمند افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی، مقامی سطح پر دفاعی مصنوعات کی تیاری سے برآمدات کو فروغ اور پاکستان کی دفاعی صنعتی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔

اسی سلسلے میں معروف کاروباری گروپ وینگارڈ انٹرنیشنل کے وفد نے ایس آئی ایف سی حکام سے اہم ملاقات کی، وینگارڈ وفد نے منصوبے کی مؤثر سہولت کاری اور سرمایہ کار دوست معاونت پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا۔