انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
پاکستان کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 68ویں نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔
جو روٹ نے 112 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے تاہم وہ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔
68 نصف سنچریوں کے ساتھ روٹ اور ٹنڈولکر اب ٹیسٹ کرکٹ میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ نصف سنچریز بنانے والے بیٹرز بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 63، 63 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
روٹ کے لیے یہ سنگ میل اس لیے بھی خاص رہا کہ انہوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔