این سی سی آئی اے کا اسلام آباد میں غیرملکی کال سینٹر پر چھاپہ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وارنٹ کے ساتھ دفتر سے ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر کے فرانزک کیلیے بھییج دیں


صالح مغل August 21, 2026

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد میں غیر ملکی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر سامان قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں غیر ملکی آپریٹڈ کال سینٹر پرچھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ھکام کے مطابق چھاپے کے وقت کال سینٹر کی انتظامیہ و عملہ غائب تھا جبکہ موقع سے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق این سی سی آئی اے نے  مجاز اتھارٹی کی منظوری اور سرچ وارنٹ کے ساتھ کال سینٹر پر چھاپہ مارا  تاہم چھاپے کے دوران سائبر کرائم میں مبینہ طور پر ملوث غیر ملکی اور پاکستانی افراد موقع پر موجود نہ تھے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق قبضے میں لی گئی ڈیجیٹل ڈیوائسز کو  فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا ہے۔

حکام کا کہنا تھاکہ چھاپہ  منظم سائبر کرائم اور فراڈ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ تھی، مبینہ فراڈ نیٹ ورکس کے ذریعے شہریوں کو مبینہ ڈیجیٹل اسکیمز کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

این سی سی آئی اے کا مزید کہناتھاکہ تحقیقات اور تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی،