بدین میں 13 سالہ بچے سے مبینہ اجتماعی بدفعلی، 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے تلہار پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے


ویب ڈیسک August 22, 2026

بدین کے علاقے تلہار کے  ایک گاؤں میں 13 سالہ بچے کو مبینہ اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد یار محمد جویو کی فریاد پر 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے مطابق بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزمان اس کے بیٹے کو زرعی اراضی پر لے گئے جہاں اسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ والد کے مطابق ممتاز، عرس اور ظفر جویو نے مبینہ بدفعلی کی جبکہ مراد جویو، رفیق جویو اور 2 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر سہولت کاری کی۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے تلہار پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔