کراچی: سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 7 فائر ٹینڈرز  آگ بجھانے میں مصروف

آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے


شاہ میر خان August 22, 2026

کراچی:

سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں روانہ کی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر 7 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔