امریکی جریدہ نے بی جے پی کے حکمرانوں کا سیاہ چہرہ آشکار کر دیا 

مودی مسلمانوں کی مخالفت کیلئے بیان بازی اور جارحانہ پالیسی دونوں کا استعمال کرتا ہے


ویب ڈیسک August 22, 2026

عالمی جریدے نے ہندوتوا ایجنڈے پر کاربند بھارتی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں پر بدترین مظالم کے انکشافات کر دیے.

امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز کے مطابق مودی کے نقش قدم پر چلنے والا یوگی انتہا پسند ہندوتوا نظریہ کی حمایت میں ایک قدم اور آگے ہے. مودی مسلمانوں کی مخالفت کیلئے بیان بازی اور جارحانہ پالیسی دونوں کا استعمال کرتا ہے.

یوگی نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ تقسیم برصغیر کے وقت مسلمانوں نے بھارت میں رہ کر بھارت پر کوئی احسان نہیں کیا تھا.

ناقدین نے آدتیہ ناتھ کی معاشرتی تقسیم پیدا کرنے والی اشتعال انگیز بیان بازی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

عالمی ماہر امور برائے جنوبی ایشیا کرسٹوف جیفرلو نے یوگی کو انتہا پسند ہندوؤں کو مسلمانوں کیخلاف اکسانے والا وزیراعلیٰ قرار دیا ہے.