کراچی ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ کا میزبان بنے گا، سندھ اسکواش چیلنجر ون کا آغاز 26 اگست سے جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر ہوگا۔
30 اگست تک جاری رہنے والی پی ایس اے کی چیمپین شپ میں 6 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، سابق قومی چیمپین ناصر اقبال کو ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے، ایک اور سابق قومی چیمپین طیب اسلم سیڈ 2ہوں گے۔
32 کھلاڑیوں کے ایونٹ میں پہلے راؤنڈ میں 8 کھلاڑی بائی ملنے کے سبب کھیلے بغیر ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے،چیمپین شپ کے فاتح کو ٹرافی کے ساتھ 950 ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ 600 ڈالرز حاصل کرے گا۔
دریں اثنا چیمپین شپ میں شریک دوسرے مصری کھلاڑی عمر الخطان کو سیڈ4 قرار دیا گیا ہے۔