عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 57 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 604 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 82 ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 972روپے بڑھ کر 4لاکھ 14ہزار 39 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7ہزار 379 اور 6 ہزار 326 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔