کراچی، خیابان شاہین فیز 6 میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین اور خضر عباس کے نام سے ہوئی ہے، پولیس



کراچی:

شہر قائد میں درخشاں پولیس نے خیابان شاہین فیز 6 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین اور خضر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

مقابلے کے دوران حسنین زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم خضر عباس کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 بور ٹی ٹی پستول، زندہ گولیاں اور ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔