امریکی اقدامات نے دنیا میں جوہری ہتھیار کی خواہش کو بڑھا دیا ہے، محسن رضائی

ٹرمپ کی پالیسیوں نے "جوہری سلامتی" کے بجائے "جوہری عدم تحفظ" پیدا کیا ہے


ویب ڈیسک August 23, 2026

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات نے دنیا میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو مزید بڑھا دیا ہے. 

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں اور پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات نے دنیا میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن رضائی کا کہنا تھا کہ  ایران پر حملے نے بعض ممالک کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ اگر کسی ملک کے پاس جوہری صلاحیت نہ ہو تو وہ بیرونی فوجی حملوں سے خود کو محفوظ رکھنے میں زیادہ کمزور ہوسکتا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام میں شامل ہونا بھی اسے امریکی حملے سے نہیں بچا سکا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے "جوہری سلامتی" کے بجائے "جوہری عدم تحفظ" پیدا کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ صورتحال عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے رجحان کو تقویت دے سکتی ہے۔