شاہدرہ ٹاؤن میں قریبی رشتے دار کو قتل کرنے والا ملزم بیٹے سمیت گرفتار

ملزمان صفدر اور اسکے بیٹے سے مزید انویسٹیگشن عمل میں لائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک August 23, 2026

شاہدرہ ٹاؤن میں چند روز قبل قریبی رشتے دار کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ملزم نے کرایہ کے تنازعہ پر چھری سے حامد نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا.

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی. ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن خرم شہزاد کی نگرانی میں مشترکہ ٹیم ورک سے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.

گرفتار ملزمان صفدر اور اسکے بیٹے سے مزید انویسٹیگشن عمل میں لائی جا رہی ہے.