آسٹریلیا سے ٹیسٹ میں شکست، 21 سال بعد بدترین ریکارڈ بنگلا دیش کے نام

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دی


ویب ڈیسک August 23, 2026

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے 21 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ایک انتہائی منفرد اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دی۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو بہترین بولنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ دیا گیا۔

بنگلا دیش کی ٹیم ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 100 رنز سے بھی کم اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی، 21 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 100 سے کم رنز پر آؤٹ کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیسٹ تاریخ میں بھی یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹیم دونوں اننگز میں 100 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ مہمان ٹیم نے دونوں اننگز میں کل 159 رنز بنائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں دوسرا مختصر ترین جبکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا مختصر ترین میچ بھی قرار پایا۔