کراچی، سرجانی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو حکام


اسٹاف رپورٹر August 24, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیف المری گوٹھ میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

چھیپا حکام کے مطابق لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔