ناکام مودی حکومت نے معیشت کے مختلف شعبوں کی طرح نظام صحت کو بھی سنگین بحران کے حوالے کردیا.
بھارتی جریدہ دی وائرنے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق کے ذریعے بھارت میں نظام صحت کی بدحالی کا بھانڈہ پھوڑدیا.
بھارتی جریدے دی وائر میں شائع پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق بیشتر بھارتی ریاستوں کے ضلعی اسپتالوں میں ماہرِ گردہ، ڈائیلاسز ٹیکنیشن اور یورولوجسٹ دستیاب نہیں.
بھارت کی کم از کم29ریاستوں اور وفاقی علاقوں کے کسی بھی ضلعی اسپتال میں ماہرِ امراضِ گردہ موجود نہیں، کئی بھارتی ریاستوں نے ضلعی اسپتالوں میں گردوں کے علاج کیلئے طبی عملے کی آسامیاں تک منظور نہیں کیں.
بھارت کی13 سے 16فیصدنوجوان گردوں کے مرض میں مبتلا ہے، مگر تازہ ڈیٹا موجود نہیں. انڈینی ایکسپریس میں شائع لانسیٹ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق انڈینی نظامِ صحت غیر مساوی معیار، وسائل کے ناقص و غلط استعمال اورمالی تحفظ کے ناکافی انتظامات کا شکار ہے.