روبوٹ ویٹ لفٹنگ کے دوران بے قابو ہو کر ججز کی میز پر جا گرا

واقعے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔


ویب ڈیسک August 25, 2026

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے دوران ایک دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

مقابلے کے ویٹ لفٹنگ فائنل کے دوران ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے وزن اٹھانے کی کوشش کی مگر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لڑکھڑاتے ہوئے سامنے موجود ججز کی میز پر جاگرا۔

واقعے میں کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ ماضی میں روبوٹکس کے ایسے مقابلے زیادہ تر تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد تک محدود تھے مگر اب چین میں یہ مقابلے جدید روبوٹک ٹیکنالوجی اور مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات کی صلاحیتیں آزمانے کا اہم پلیٹ فارم بنتے جا رہے ہیں۔