غزہ: پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت

حماس کے دہشت گردوں نے سرحد پر پتنگیں اڑانے کا کوئی حربہ شروع کیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا, اسرائیلی فوج


ویب ڈیسک August 25, 2026

اسرائیل کی جانب سے حملوں کی دھمکی کی بعد غزہ کی پٹی میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ اڑانے سے باز رکھیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اگر حماس کے دہشت گردوں نے سرحد پر پتنگیں اڑ انے کا کوئی حربہ شروع کیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

مقامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں نے غزہ میں والدین کو انتباہ جاری کیا۔ یہ اعلان حماس کے حکام کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہم انتھک محنت کر رہے ہیں اور اس پریکٹس کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور یہ کام اپنے بچوں کے بچپن کو محدود کرنے کے لیے نہیں، جو پہلے ہی کھیلنے اور محفوظ رہنے کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، بلکہ ان کی معصوم جانوں کے تحفظ کے لیے۔

2018 میں، غزہ کے باشندوں نے آگ لگانے والے غبارے اور پتنگیں سرحد پر بھیجیں ، جس سے سینکڑوں ایکڑ کھلے میدانوں اور کھیتوں میں آگ لگ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج تھا۔