پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں پیش آنے والے اندوہناک سانحے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ دارالحکومت کے پولی کلینک اور کیپٹل اسپتال میں آگ پر قابو پانے کیلیے موجود ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولی کلینک اور کیپٹل اسپتال میں آگ بجھانے والے سلنڈرز ڈیپارٹمنٹس کے باہر لگے ہوئے ہیں ۔
اسلا م آباد کیپٹل اسپتال میں موجود سلنڈر پراجرا اور ایکسپائری ڈیٹ 30ستمبر2025 سے 30ستمبر 2026 درج ہے جبکہ پولی کلینک میں لگائے گئے فائر سلنڈر پر تاریخ اجرا 8 جون 2025 جبکہ ایکسپائر ی کی تاریخ 7جون 2027 درج ہے۔