کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا پہلی اننگز میں 290 پر آل آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو پہلے ہی 0-1 کی برتری حاصل ہے


اسپورٹس ڈیسک August 26, 2026

بھارت نے کولمبو ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز کے 503 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگز 290 رنز پر سمیٹ کر فالو آن کردیا۔

چوتھے روز سری لنکا کی آخری دو وکٹیں بھارت نے صرف 15 منٹ کے اندر حاصل کرلیں۔ سونل ڈینوشا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے جو سیریز میں ان کی دوسری سنچری ہے تاہم وہ سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز ثابت ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسپنر سارانس جین نے آخری دونوں وکٹیں حاصل کرکے اننگز کا اختتام کیا۔

اس سے قبل فاسٹ بولر پراسیدھ کرشنا اور اسپنر مانو ستھر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو پہلے ہی 0-1  کی برتری حاصل ہے جبکہ فالو آن کے بعد میزبان ٹیم پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔