روس کے شہر کازان میں ’نیشنز کپ 2026‘ ہاکی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اور شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم (پاکستان وائٹس) نے ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ عالمی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان، روس، بیلاروس، روس انڈر 21 اور ازبکستان کی ٹیمیں بالترتیب مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق فاتح کا فیصلہ تمام ٹیموں کے مجموعی پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے بعد قومی ٹیم مسلسل 5 روز میں 5 میچز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت گول کیپر منیب الرحمان کر رہے ہیں ۔قومی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پرعزم ہے اور شائقینِ ہاکی کو امید ہے کہ پاکستان وائٹ ٹائٹل اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کرے گی۔
پاکستان وائٹس پاکستانی وقت کے مطابق 28 اگست کو بیلاروس کے خلاف رات 8:00 بجے، 29 اگست کو بیلاروس کے خلاف شام 4:00 بجے، 30 اگست کو روس کے خلاف شام 4:00 بجے، 31 اگست کو ازبکستان کے خلاف رات 8:00 بجے، 1 ستمبر کو روس کے خلاف شام 6:00 بجے کھیلے گا۔