لارڈز ٹیسٹ کی ٹیم سے سلمان علی آغا باہر ہو گئے، بابر اعظم کی بطور کپتان واپسی ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان پہلے ٹیسٹ میں کپتان تھے، پاکستانی ٹیم میں صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی، امام الحق اور اذان اویس پر مشتمل اوپننگ پیئر برقرار رہا۔
انگلینڈ نے ہیڈنگلے کی پلیئنگ الیون برقرار رکھی، پچ پر گھاس موجود ہے، آسمان پر بادلوں کی موجودگی اور جاندار پچ سے پیسرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ تین میچ کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے سبقت حاصل ہے۔