کراچی: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ شاہین احمد ولد عبدالرحیم کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر August 28, 2026

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اوربچہ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سیکٹر 7 چوبیس گھنٹہ ہوٹل کے قریب جمعہ کی الصبح  دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں بچہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمی ہونے والے ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ شاہین احمد ولد عبدالرحیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 27 سالہ علی حسن ولد غلام محمد اور 7 سالہ احمد ولد رجب علی کے ناموں سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والا شاہین احمد نیو کراچی 5 نمبر کے قریب کا رہائشی تھا۔