امریکی ریاست ورجینیا میں قائم اسٹارٹ اَپ بلیو برڈ آپریشن نے Twitter.now کے نام سے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پلیٹ فارم ایلون مسک کی کمپنی ایکس سے وابستہ نہیں ہے۔
آپریشن بلیو برڈ کی قیادت سابق ٹوئٹر کے ٹریڈ مارک وکیل اسٹیفن کوٹس کر رہے ہیں۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ ایکس نے 2023 میں ٹوئیٹر کو ایکس میں تبدیل کرکے ٹوئیٹر کے برانڈ نام کے حقوق ترک کردیئے تھے۔
Twitter.now پر پرانے ٹوئیٹر جیسا انداز نمایاں کیا گیا ہے مثلاً ریپلائز اور ری پوسٹس موجود ہیں۔ پلیٹ فارم ویرا نامی اے آئی نظام استعمال کر رہا ہے جو پوسٹس کے دعووں کی جانچ، ذرائع اور سیاق و سباق فراہم کرنے اور اعتماد کا اسکور دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہ لانچ ایک قانونی تنازع کے دوران ہوئی ہے۔ ایکس کارپ نے آپریش بلیو برڈ کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور ٹوئیٹر نام اور متعلقہ ٹریڈ مارکس کے استعمال کو چیلنج کردیا ہے۔
اپریل 2026 کی سماعت میں جج نے ایکس کے بعض ٹریڈ مارک دعووں پر سوالات اٹھائے تھے، لیکن اس معاملے پر حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔