لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر، 180 رنز کا خسارہ

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں ل کیں


ویب ڈیسک August 28, 2026

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ اپنی دوسری اننگز 180 رنز کی برتری سے شروع کرے گی۔

لارڈز میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم 110رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس قومی ٹیم کی جانب سے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں سعود شکیل 16، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7، عبداللہ شفیق 5، محمد عباس 2، علی عثمان 1، شان مسعود 1، خرم شہزاد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 248 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور پوری ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔