غزہ میں اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید

المشہرہ کے علاقے میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک August 29, 2026

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے الگ الگ حملوں میں پانچ فلسطینی شہد ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں.

اسرائیلی جنگ بندی کی جاری خلاف ورزیاں جاری ہیں.ایک مقامی طبی ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم ایک فلسطینی اس وقت ہلاک ہوا جب ایک اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر کے مشرق میں المشہرہ کے علاقے میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے ایک خیمے کو نشانہ بنایا۔

دریں اثنا، خان یونس کے ناصر اسپتال کے ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ القارا میں المطاحین جنکشن کے قریب اسرائیلی حملے کے بعد تین مقتول فلسطینیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مقتولین میں سے دو بھائی تھے، جب کہ تیسرا ان کا کزن تھا، اور تینوں کا تعلق عبدین خاندان سے تھا۔

دوسری جانب غزہ شہر کے جنوب مغرب میں صبرا محلے میں اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوا.