وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

سابق کرکٹر کے مطابق ان کا خیال ہے کہ شنیرا کیلئے پہلے عمرہ ادا کرنا بہتر ہو گا


ویب ڈیسک August 29, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم ان کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے نہیں گئیں۔

وسیم اکرم نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملیحہ رحمان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان سے سوال کرتے رہے کہ شنیرا ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔

سابق کرکٹر کے مطابق ان کا خیال ہے کہ شنیرا کیلئے پہلے عمرہ ادا کرنا بہتر ہو گا تاکہ وہ اس تجربے اور عبادات کو سمجھ سکیں جس کے بعد دونوں مستقبل میں ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر شنیرا اکرم نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ وسیم اکرم اس خاص روحانی سفر پر مکمل توجہ دیں اور ان کی موجودگی کسی طرح ان کی توجہ نہ بٹائے۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مستقبل میں وسیم کے ساتھ حج نہیں کریں گی بلکہ انہیں امید ہے کہ دونوں ان شاء اللہ ایک دن ساتھ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وسیم اکرم نے اپنے حج کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے سالگرہ کا تحفہ تھا۔