مصر میں ایک حقیقی ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے لوگوں نے ہالی وڈ کی ایکشن فلموں جیسا قرار دیا۔
واقعہ مصر میں اسماعیلیہ صحرائی شاہراہ پر پیش آیا۔ ایک پک اَپ گاڑی نے چلتے ہوئے ٹرک کا تعاقب کیا اور اس کے بالکل قریب جا کر ملزمان نے ٹرک کا پچھلا دروازہ کھولا۔
ایکمان نے منجمد مرغیوں کی کھیپ میں سے سامان چلتی گاڑی سے اپنی گاڑی میں منتقل کیا۔
مصری سکیورٹی حکام کے مطابق یہ 6 افراد پر مشتمل خطرناک جرائم پیشہ گروہ تھا۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ 3 گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس نے ان کے قبضے سے خودکار رائفلیں، شاٹ گنز، استعمال ہونے والی گاڑی اور چوری شدہ سامان بھی برآمد کیا.