امریکا: شوہر نے شادی کی سالگرہ پر بڑا انعام جیت لیا

جوڑے نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کر لمحے کو مزید یادگار بنا لیا


ویب ڈیسک August 30, 2026

امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کر لمحے کو مزید یادگار بنا لیا۔

گرینائٹ وِل سے تعلق رکھنے والے شخص نے جنوبی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے 7 جولائی کو اپنی شادی کی سالگرہ کے دن کو گرینائٹ وِل کے پائلٹ ٹریول سینٹر سے ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔

قرعہ اندازی کے بعد جب اس نے ٹکٹ چیک کیا تو اسے اپنی جیت پر یقین ہی نہیں آیا اور وہ بار بار ٹکٹ دیکھتا رہا۔

بالآخر اس نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ ان کے پاس اہلیہ کے لیے سالگرہ کا تحفہ ہے۔

میاں بیوی کے مطابق یہ غیر متوقع جیت ان کی شادی کی سالگرہ کو ان کی زندگی کا ایک خاص اور ناقابلِ فراموش دن بنا گئی۔