فوراً اپنی غلطی تسلیم کرلیں ورنہ بیلن چلے گا؛ امیتابھ کا شوہروں کو مشورہ

بحث کو طول دینے یا جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا اور اپنی غلطی مان لینا زیادہ دانشمندی ہے


ویب ڈیسک August 30, 2026

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے مقبول شو کے دوران شادی شدہ زندگی سے متعلق ایک دلچسپ مشورہ دے کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

شادی شدہ مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر گھر میں بیگم ناراض ہوں یا کسی معاملے پر بحث شروع ہوجائے تو شوہر کے لیے سب سے بہتر حکمت عملی یہی ہے کہ وہ فوراً اپنی غلطی تسلیم کرلے۔

بگ بی نے ہنستے ہوئے کہا کہ بحث کو طول دینے یا جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا اور اپنی غلطی مان لینا زیادہ دانشمندی ہے، کیونکہ معاملہ زیادہ بڑھ جائے تو جوتے، چپل اور بیلن بھی حرکت میں آ سکتے ہیں۔

امیتابھ بچن کی اس برجستہ بات پر شو کے سیٹ پر موجود حاضرین، خصوصاً شادی شدہ مرد، بے اختیار قہقہے لگانے لگے۔

اداکار کی یہ دلچسپ ’ازدواجی نصیحت‘ نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ کئی صارفین نے اسے شادی شدہ زندگی کی مزاحیہ حقیقت قرار دیتے ہوئے بگ بی کے اندازِ گفتگو کو سراہا۔

امیتابھ بچن اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی برجستہ گفتگو اور حاضر جواب شخصیت کے باعث بھی مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، اور ان کا یہ تازہ تبصرہ بھی شوبز حلقوں میں دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔